بدھ 28 جنوری 2026 - 06:27
حوزہ اور یونیورسٹی کو مہدویت کے میدان میں خاص ذمہ داری حاصل ہے

حوزہ / ثقافتِ مہدویت و انتظار توسعہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا: مہدویت و انتظار ایک ہمہ جہتی اندیشہ و تفکر ہے جو انقلابِ اسلامی کی روح میں راسخ ہے اور ثقافتِ مہدویت و انتظار توسعہ کمیٹی کو اسی اندیشے کی عکاسی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی نے مسجدِ مقدس جمکران کے ہال میں منعقدہ ثقافتِ مہدویت و انتظار توسعہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسجدِ مقدس جمکران کے متولی کی جانب سے پوری توجہ کے ساتھ انجام دی جانے والی تمام زحمات اور اقدامات پر ہم ان کی دلی قدردانی کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ مہدویت کمیٹی ایک قومی ادارہ کے طور پر منظور شدہ اساس نامے کے ساتھ اور مختلف اداروں کی موجودگی میں مؤثر اور کارآمد ہو۔

انہوں نے کہا: ہمارا اصرار یہ ہے کہ یہ کمیٹی موضوعِ مہدویت و انتظار کے بارے میں ایک جامع نقطۂ نظر رکھے کیونکہ مہدویت و انتظار انقلابِ اسلامی کی روح میں ایک ہمہ جہتی اندیشہ اور تفکر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کمیٹی کو اسی اندیشے کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: ہماری تمام سرگرمیاں ایک حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی پر مبنی ہونی چاہئیں اور سب اقدامات ایک مطلوبہ ہدف کے دائرے میں انجام پانے چاہئیں۔

آیت‌اللہ اعرافی نے کہا: ادارہ جاتی سرگرمیوں کے ساتھ عوامی سرگرمیوں سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ ہماری سرگرمیوں کی آخری حد عوام، یونیورسٹیاں اور مدارس ہیں اور اس نکتے پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ اور یونیورسٹی کو مہدویت کے میدان میں خاص ذمہ داری حاصل ہے۔ مہدویت ایک عمیق علمی بنیاد رکھتی ہے اور مہدویت و انتظار کمیٹی کو اس پہلو پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha